ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمانچسٹر ایرینا میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک۔

مانچسٹر ایرینا میں دھماکے سے متعدد افراد ہلاک۔

مانچسٹر(ہمگام نیوز) برطانیہ میں مانچیسٹر ایرینا میں پولیس نے ایک کنسرٹ کے دوران دھماکے کی اطلاعات پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انھوں نے ایک زور دار آواز سنی۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ قریبی ٹرین سٹیشن، مانچیسٹر وکٹوریہ سٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔ کنسرٹ میں امریکی سنگر آریانا گرینڈے پرفارم کر رہی تھیں۔ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔ ایک عینی شاہد 22 سالہ روبرٹ ٹیمپکن نے بتایا کہ146ہر ایک چیخ رہا تھا اور بھاگ رہا تھا، فرش پر لوگوں کے کوٹ اور فون گرے ہوئے تھے۔ لوگوں نے ہر چیز پھینک دی۔ انھوں نے بتایا کہ کچھ لوگ چیخ رہے تھے کہ انھوں نے خون دیکھا ہے۔ تاہم دیگر کہہ رہے تھے غبارہ پھٹنے یا سپیکر کی زوردار آواز آئی ہے۔ روبرٹ کے مطابق 146وہاں بہت سی ایمبولینسز تھیں۔ میں نے دیکھا کہ کسی کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کیا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر 21 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز