Homeخبریںبی ایل ایف نے آواران بارگیں گزی میں قابض پاکستانی فوجی چوکی...

بی ایل ایف نے آواران بارگیں گزی میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شام پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے بارگیں گزی میں قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،اس حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version