یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے ریاستی مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کی گرفتاری اور ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آصف عرف کارڈیکس ولد نادر خان جو ماضی میں بی ایل ایف کا ایک سرمچار تھا لیکن اس نے 2016 میں سرنڈر کرکے قابض ریاست کیلئے مخبری کرنا شروع کیا۔ سرنڈر کرنے کے بعد وہ واشک میں مقیم تھا۔ ایک ہفتہ قبل سرمچاروں نے اُسے واشک سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی فورسز کیلئے بلوچ آزادی پسندوں کی مخبری کرکے بلوچوں کو اغوا اور قتل کرواتا تھا۔ اس اعتراف کے بعد اسے انتیس اگست کو موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی فاش کئے ہیں جو بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کا انجام بھی یہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز