Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بدھ کی شام 8 بجے سرمچاروں نے بلیدہ بٹ میں پاکستانی آرمی کی مین کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملہ اس وقت کیا جب تربت سے کئی فوجی گاڑیاں سینکڑوں اہلکاروں کو لیکر بلیدہ کیمپ پہنچ چکی تھیں۔ کلبر میں جاری آپریشن میں یہی گاڑی اور اہلکار حصہ لینے والے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version