جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل کیچ کے علاقے دشت میں کپکپار کراس پر بکتر بند گاڑی اور دوسرے سیکورٹی اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا۔مشکے اور پروم میں فو رسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج مشکے میں بنڈکی کے مقام پر فو رسز قافلے پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آج ہی پروم کے علاقے بز میں فو رسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے۔اس حملے میں فو رسز کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔  ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز