کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج سرمچاروں نے مند ایف سی کیمپ پر دو BM12 فائر کئے جس سے قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ آج ہی مند دوکوپ چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک ایف سی اہلکار کو ہلاک کیا۔ کل رات دشت میں زرین بگ آرمی کیمپ پر دو راکٹ فائر کئے اور کوہک پولنگ اسٹیشن پرآرمی کی موجودگی کی اطلاع پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ کل رات ہی دشت کھڈان میں آرمی پر دو BM12 فائر کئے جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ۔ ترجمان نے کہا کہ آرمی پر یہ حملے اس وقت کئے جب وہ انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ قابض فوج کچھ دنوں سے ان علاقوں میں عوام کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں میں آنے کیلئے دھمکی دے رہا تھا، جس کے رد عمل میں سرمچاروں نے پولنگ اسٹیشنوں میں موجود فوجی اہلکاروں اور کیمپوں پر حملہ کرکے بلوچ عوام کی دفاع کی ۔ بلوچ عوام نے ہمیشہ کی طرح نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرکے اس سسٹم کو مسترد کر دیا جہاں بلوچ نسل کشی ، بلوچ وسائل کی لوٹ مار، بلوچ شناخت کو ختم کرنے اور بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے قرار داد منظور کرائے جاتے ہیں۔ جس سے بلوچ قومی غلامی کو مضبوط کرکے ہمیشہ کیلئے پاکستان کا حصہ بننے کی کوششیں و سازشیں ہوتی ہیں۔