پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج آواران میں کلر کے مقام پرفورسز کی پکٹ سیکورٹی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ جھاؤ ڈولیجی میں فورسزاور سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا اچانک سامناہوا تو دو بدو جھڑپ میں دو فورسز اہلکارہلاک ہوئے اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ آج ہی جھاؤ میں کورک کے مقام پرفورسز قافلے کی چار گاڑیوں پر حملہ کرکے فورسزکو بھاری نقصان پہنچایا ۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ دریں اثناء فورسز کے ترجمان نے واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز