پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںمستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس میں سوار3ہلاک 9زخمی

مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس میں سوار3ہلاک 9زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مستونگ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفرایکسپریس میں سوار3افراد ہلاک جبکہ9زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد کے زریعے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں3افراد مصطفی احمدو،عبدالسلام اورمحمد نواز ہلا ک جبکہ 9افرادوارث خان،غوث بخش،عبدالرزاق ،عدنان ،خلیل احمد،عنایت مسیح ،محمد علی،نصیب اللہ اور ایک نامعلوم بچی زخمی ہوگئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،لیویز اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔دھماکے سے ریلوے ٹریک کے 2فٹ سےْ زائد حصے اور ایک ڈبے کو نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردیں جنہوں نے دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاخواتین اور بچے چیخیں مار مار کر رونے لگے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنائی دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز