Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی ـ

کیچ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ علاقے دشت نوک کور ( ندی ) میں احمد چانکر کے مقام پر صبح دس بجے ہمارے سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک، جبکہ دوسری گاڑی میں سوار تمام فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ـ یہ بات انہوں نے نا معلوم مقام سے بتائی میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہیں گے ـ

Exit mobile version