Homeخبریںبی ایل ایف نے پاکستان ایف سی و مخبروں پر حملوں کی...

بی ایل ایف نے پاکستان ایف سی و مخبروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مند میں ایف سی قافلے کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر دوگاڑیوں کو تباہ کیا جس سے پانچ اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہفتہ کے روز ضلع کیچ میں زعمران کے علاقے نوانو میں پاکستان فوج کی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کے کئی اہلکاروں کوہلاک اور زخمی کیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بلیدہ اور پروم کے درمیان ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں حبیب ولد داد محمد اور مجاہد ولد محمد کو ہلاک کیا اور ان کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ حبیب عرف حبیبک اپنے بھائی دوست محمد کی ہلاکت کے بعد قابض ریاست کیلئے مخبری و ڈیاتھ اسکواڈ چلانے کی ذمہ داریاں اپنا چکا تھا۔ بلکہ وہ اس گروہ کی سربراہی کر رہا تھا اور پاکستانی آرمی سے براہ راست رابطے میں تھا اور بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف سرگرم عمل تھا۔ اس کے علاوہ وہ مقبول شمبے زئی اور خدا رحم کے ساتھ مل کر بھی بلوچوں کے خلاف سرگرمیاں کرتا تھا۔ حببیبک و گروہ کے ہاتھ کئی بلوچوں کے خون سے رنگے ہیں۔ پاکستانی فوج کا ساتھ دینے اور بلوچ نسل کشی میں معاون کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ اٹھارہ اپریل کو وفاق پرست جماعت نیشنل پارٹی کے اسکواڈ کے رکن باران ولد صوالی سکنہ بسیمہ جو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علی حیدر کی سربراہی میں پاکستان کیلئے مخبری کا کام کر رہا تھا اور دوسری کئی جرائم میں شامل تھا کو گرفتار کیا۔ دوران حراست اُس نے اعتراف کیا کہ وہ اور اُس کا گروہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔اُس نے دوسرے کئی جرائم کی اعتراف کے علاوہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں۔ انہیں جلد ہی نشانہ بنائیں گے۔ باران کو انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی میں ملوث ہونے پر اکیس اپریل کو موت کی سزا دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز