کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کوئٹہ کے قریب مارگٹ میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔ بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اسطرح کی کاروائیاں جاری رہیں گے۔