Homeآرٹیکلزوہ سب روجاوہ ہے. انگریزی: تھوریو ریڈکرو اردو ترجمہ: قندیل بلوچ...

وہ سب روجاوہ ہے. انگریزی: تھوریو ریڈکرو اردو ترجمہ: قندیل بلوچ ھمگام آرٹیکل

روجاوہ انقلاب تاریخی طور پر پیرس کمیون، بارسلونا کی ہسپانوی خانہ جنگی کی سڑکوں اور زپیتستا بغاوت میں جڑا ہوا ہے.

روجاوہ انقلاب آرین میرکان، زوزان کوڈی، ہیورین خلف، سیرین گنز، اور ہزاروں دیگر شیر دل جیسی خواتین شہیدوں کے کندھوں پر کھڑا ایک خیال ہے.

روجاوہ انقلاب ایک مقدس سرزمین ہے جہاں 13000 سے زیادہ شہداء نے آزادی کی تلاش میں اپنی جانیں قربان کیں.

روجاوہ انقلاب کوبانی کا شہر ہے جس نے بہادری کے ساتھ شکست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ جب اسے گھیر لیا گیا، تعداد سے زیادہ اور ملبے میں تبدیل کر دیا گیا.

روجاوا انقلاب اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف بندوقوں، کتابوں اور نظریات سے مسلح بہادر لوگ حملہ آور ترک فوج کو اپنے تمام جیٹ طیاروں، ٹینکوں، میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے سے پسپا کر سکتے ہیں.

روجاوہ انقلاب ایک میدان جنگ ہے جہاں (YPG) اور (YPJ) بین الاقوامی آزادی بٹالین اور ترک بائیں بازو کے متنوع اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک بہتر دنیا کے لیے لڑتے ہیں.

روجاوہ انقلاب ایک متاثر کن مثال ہے کہ خواتین سیاہ کفنوں میں پوشیدہ بھوتوں کی طرح نہیں بلکہ عوامی زندگی کے ضروری ارکان کے طور پر تعلق رکھتی ہیں.

روجاوہ انقلاب جمہوری (کنفیڈرلزم) میں ایک اہم تجربہ ہے جس میں جزیرہ امرالی اس کی چمکتی ہوئی روشنی اور انسانیت کو اس کی رہنمائی کرنے والی اخلاقی قدر ہے.

روجاوہ انقلاب ایک ایسا وژن ہے جہاں کارپوریشنوں کی جگہ پنچائیت لے لی جاتی ہے، پلوٹوکریٹس کو کونسلوں سے بدل دیا جاتا ہے، اور تنہائی کی جگہ سماجی ذمہ داری لی جاتی ہے.

روجاوہ ایک ایسی برادری ہے جہاں ہر شہری کی ایک سیاسی آواز ہے اور زندگی کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منظم کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تقدیر کو برداشت کرنے میں فعال حصہ دار ہوں.

روجاوہ یہ عقیدہ ہے کہ ہمارے سیارے کے خاتمے کو سماجی ماحولیات سے روکا جاسکتا ہے اور یہ کہ کوئی بھی معاشرہ آزاد نہیں ہوتا جب تک اس کی خواتین کو مکمل طور پر آزاد نہیں کیا جاتا.

روجاوہ ایک ثقافت ہے جہاں (آئی ایس آئی ایس) کے تحت خواتین کے لئے لازم کردہ سیاہ برقعوں کو یونیورسٹی کے گریجویشن وکیل کے لباس کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے.

روجاوہ انقلاب حاکمہ کا ایک متبادل نمونہ ہے جہاں جارحانہ فوجوں کو اپنے دفاعی یونٹوں سے بدل دیا گیا ہے جس کا تعلق لوگوں کی حفاظت سے ہے.

روجاوہ انقلاب ایک عہد ہے کہ سنی، شیعہ، علوی، عیسائی، یہودی، یزیدی اور زرتشتی سبھی کو بلا خوف عبادت کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے

روجاوہ انقلاب ایک کثیر النسلی جمہوریت ہے جہاں کرد، عرب، آرمینیائی، کلڈین، سرکاسی، ترکمان، چیچن، اور مغربی رضاکاروں کا تعاون کرنے کا خیرمقدم ہے.

روجاوہ انقلاب ایک چھوٹی کرد لڑکی ہے جو پہلی بار اپنی مادری زبان میں اسکول جانے کے قابل ہے.

روجاوہ انقلاب ایک آرمینیائی خاندان ہے جو اپنے آباؤ اجداد کی بھولی ہوئی قبروں کے اوپر ایک خوشگوار زندگی کی تعمیر کر رہا ہے جنہیں آرمینیائی نسل کشی کے دوران ان سرزمینوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا.

روجاوہ انقلاب (Deir ez-Zor) سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان عرب خاتون ہے جو اپنے قبائلی والد کو بتاتی ہے کہ وہ اب وکیل بننا چاہتی ہے اور وہ اس کے خواب کو قبول کر رہا ہے.

روجاوہ انقلاب ایک نوجوان شامی شخص ہے جو اپنے خاندان کے گاؤں کو ترک فوجی گولہ باری اور قبضے کے خلاف دفاع کرنے کا فیصلہ کر رہا ہے.

روجاوہ انقلاب عفرین سے ہے اچھے خاندان ہیں جو جانتے ہیں کہ ترکی اپنی بربریت سے ان کے زیتون کے درختوں کو کاٹ سکتا ہے اور چرا سکتا ہے، لیکن آخر کار فاشسٹ حملہ آوروں کو شکست ہوگی.

روجاوہ انقلاب ایک وعدہ ہے کہ شیخ سعید، سید رضا اور قاضی محمد کو پھانسی دینے کے لیے دوبارہ کبھی رسیاں استعمال نہیں کی جائیں گی، کہ کرد شہروں پر دوبارہ کبھی کیمیائی گیس نہیں گرائی جائے گی، اور ہزاروں کرد کے زمینوں اور دیہاتوں کو دوبارہ کبھی جلا نہیں دیا جائے گا.

روجاوہ انقلاب اندھیروں کے درمیان ایک جلتی ہوئی شمع ہے، جو کردستان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے روشن مستقبل کی طرف ایک راہ روشن کرتی ہے۔

Exit mobile version