چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے کاہان چھاونی پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے کاہان چھاونی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 30 جولائی کی رات کو ہمارے سرمچاروں نے کاہان چھاونی پر چار راکٹ فائر کئے۔ جن میں سے تین راکٹ چھاونی کے اندر گرے۔ جس کے نتیجے میں فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ جبکہ ایک راکٹ چھاونی کے بیرونی گیٹ کے قریب گرا۔ آزاد بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز