Homeخبریںبی ایم سی میں نئے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا...

بی ایم سی میں نئے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج میں نئے آنے والے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔پروکرام میں سینکڑوں طلبا سمیت بی ایس اے سی مرکزی صدر و دیگر رہنماؤ ں نے شرکت کی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رشید کریم بلوچ نے نئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو دل گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ہمار ساتھ دیکر اپناکردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی واحد تنظیم ہے جس کے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ بغیررنگ و نسل کے بہترین طریقے سے بلوچ اسٹوڈنٹس کی حقیقی نمائندگی کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کے رجحانات پیدا کرکے تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے اپنی قوم کو آراستہ کریں جس میں ہم کسی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں ۔بلوچستان میں تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں ہزار مشکلات درپیش ہیں مگر اس کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے نوجوان طلباء و طالبات ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ہمیں چاہیئے کہ بلوچستان میں تعلیمی ماحول میں بہتری پیدا کرکے اپنی قوم کی صحیح ترجمانی کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی سکول و کالجز سرکاری عدم دلچسپی کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کے بلڈنگ تو موجود ہیں مگر اسٹاف کا نام و نشان نہیں جو کسی بھی قوم کی مستقبل کیلئے نیگ شگون نہیں ۔پروگرام سے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا شمار پاکستان کے پسماندہ ترین صوبوں میں ہوتا ہے۔اورہم ایکشن کمیٹی کے توسط سے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،اب طلبا کی ذمہ داری ہیکہ کہ تعلیمی پسماندگی کاادراک رکھتے ہوئے اپنی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو ابھار کر تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

Exit mobile version