Homeخبریںچینی طیارے امریکی جاسوس طیارے سے ٹکرانے سے بچ گئے

چینی طیارے امریکی جاسوس طیارے سے ٹکرانے سے بچ گئے

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی وزارت دفاع کے مطابق دو روز پہلے دو چینی جنگی طیاروں نے ایک امریکی جاسوس طیارےکو روکنے کی کوشش کی۔ ایک بیان بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بحیرہ جنوبی چین کی بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا۔ واشنگٹ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔ بیجنگ میں حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بحیرہ جنوبی چین کے متعدد جزائر پر چین اپنی ملکیت کا دعوٰی کرتا ہے اور یہ دعویٰ کئی پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعے کی وجہ بھی ہے۔ یہ سمندری راستہ خام تیل کی ترسیل کی انتہائی اہم آبی گزرگاہ بھی ہے۔

Exit mobile version