Homeخبریںبی ایم سی کی سابقہ حیثیت بحال

بی ایم سی کی سابقہ حیثیت بحال

بی ایم سی کی سابقہ حیثیت بحال

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بولان میڈیکل کالج کی سابقہ حیثیت بحال ہوگئی، بی ایم سی آئندہ 5 سال تک بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا جزوی حصہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق نام نہاد وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے ایجنڈہ میں 24 نکات شامل ہیں۔ کابینہ نے بلوچستان بونڑڈ لیبر سسٹم بک 2020 کے ترمیمی مسودے کی منظوری بھی دے دی ہے

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز کے ایکٹ 2017 میں بعض اہم ترامیم کی منظوری دے دی، بی ایم سی کے پرنسپل، اسٹاپ اور اس کے ڈینٹل سیکشن صوبائی حکومت کے انتظامی اختیار کے تحت ہونگے، بی ایم سی آئندہ 5 سال تک بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا جزوی حصہ رہے گی۔

Exit mobile version