Homeخبریںبی ایم سی کے طلباء و ملازمین کے مسائل کو حل کرکے...

بی ایم سی کے طلباء و ملازمین کے مسائل کو حل کرکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کیا جائے: نصراللہ بلوچ

بی ایم سی کے طلباء و ملازمین کے مسائل کو حل کرکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کیا جائے: نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمیں نصراللہ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعلی جام کمال بی ایم سی کے پرائیوٹیزیشن کے خلاف ملازمین اور طلباء کو عملی یقین دھانی کراکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو ختم کرائے۔

نصراللہ بلوچ نے مزید وزیر اعلی جام کمال سے گزارش کرتے ہوے کہا کہ وہ صوبے کے آئینی سربرہ کی حیثیت سے اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بی ایم سی کے پرائیوٹیزیشن کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیھٹے ہوئے ملازمین و طلباء کو بی ایم سی کے مسلے کا آئینی حل اور ملازمین و طلباء کے مستقبل کی تحفظ کی یقین دھانی کرکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرا دے۔

ایک طرف احتجاج کی وجہ سے صوبائی حکومت کی بدنامی ہورہی ہے دوسری طرف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیھٹے ہوئے ملازمین اور طلباء کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے اور ایک سال سے پرامن احتجاج کے باوجود بی ایم سی کا مسلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین و طلباء سمیت اہل بلوچستان کا حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا احساس بڑھ رہا ہے جو یقیناً صوبے کی حق میں بہتر نہیں ہوگا۔

اس لیے ہم گزارش کرتے ہیں کہ فوری طور پر بی ایم سی کے مسلے آئینی حل نکالا جائے جو ملازمین و طلباء سمیت اہل بلوچستان کے حق میں بہتر ہو اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیھٹے ہوۓ لوگوں کی ہڑتال ختم کرکے انہیں اور انکے خاندان کو ذہینی اذیت سے نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز