Homeخبریںبی این ایف نے21 مئ کو بلوچستان بھر میں شٹررڈون پہیہ جام...

بی این ایف نے21 مئ کو بلوچستان بھر میں شٹررڈون پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے مستونگ،قلات،جوہان،دشت،اسپلنجی،کابو و گرد و نواح میں قابض ریاستی فورسز کی خونی بربریت کے خلاف 21 مئی بروزِ جمعرات پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور اسکے نام نہاد آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کی بلوچ سول آبادیوں پر حملہ ،اغوا اور پھر انکی مسخ شدہ لاشیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی حقوق کے تنظیموں اور عالمی انسانی قوانین کے سامنے سوالیہ نشان ہیں ۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ دشت،کابو،قلات،مستونگ،اسپلنجی،جوہان میں پاکستانی فورسز نے گزشتہ دنوں تین روز کے آپریشن کے دوران درجنوں گھروں کو جلایا ، مال مویشیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ چالیس سے زائد بلوچ فرزندوں کو اغوا کیا گیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ 14 اور15 مئی کو فورسز کی آپریشن و بربریت سے قلات میں ایک خاتون شہید ہوا،جبکہ فورسز نے دوران آپریشن اغوا کیے جانے والے ماسٹر نور جان، انکے بھائی سلمان و ابراہیم کی لاشیں پھینکیں جبکہ ایک مسخ شدہ لاش کی شناخت اس روز نہ ہو سکی، اسی روز شمس لہڑی کے گھر پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں پر تشدد کی اور شمس لہڑی کو شہید کیا ۔18 مئی مستونگ سے16 لاشیں برآمد ہوئیں جو انتہائی تشدد کے ساتھ چہروں اور جسم پر تیزاب ڈالنے کی وجہ سے ناقابل شناخت تھیں،اسی طرح قلات سے 10 لاشیں ملیں جن میں سے ۶ بلوچ فرزندوں کی شناخت ہوئی،شریف لہڑی،انکا بیٹا بہاول،تاج محمد، درخان لہڑی،حمیداللہ مری ،شبیر لہڑی۔باقی چار لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے،جبکہ مستونگ جوہان کے رہائشی وزیر لہڑی کی لاش کو چار حصوں میں کاٹ کر پھینکا گیا۔ترجمان نے کہا کہ اب تک بارہ لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جنکو پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن اغوا کر کے بعد میں مسخ شدہ لاشیں پھینکیں ،جبکہ بیس لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔قابض پاکستان کی نام نہاد پارلیمنٹیرین بلوچ کے خون کا حساب دہ ہیں۔مرکزی ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے داخلی و خارجی اداروں کی بلوچ اجتماعی نسل کشی پر خاموشی کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سرغنہ ملک کو انسانی حقوق کی پامالیوں پہ کھلی چوٹ دینا ایک جرم ہے۔بلوچ عوام ، تاجر برادری اور ٹرانسپوٹرز سے اپیل ہے کہ ان غیر انسانی اعمال کے خلاف 21 مئی بروز جمعرات بی این ایف کی پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال میں ساتھ دیکر پاکستان کی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں

Exit mobile version