Homeخبریںشاہرگ میں فورسزکے حملے کوسرمچاروں نے پسپا کردیا، بلوچ لبریشن آرمی

شاہرگ میں فورسزکے حملے کوسرمچاروں نے پسپا کردیا، بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نےکہا ہے کہ آج اللصبح فورسز نے شاہرگ کے علاقے نسئک میں حملہ کرکے آگے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی اس حملے میں سیکورٹی فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی بلوچ سرمچاروں نے فورسز کی پیش قدمی کو روک کر انکے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کی رات نامعلوم نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ترجمان نے کہا کہ سارا دن جاری رہنے والے جنگ میں انکی پیش قدمی کو روکا گیا عصر کے قریب فورسز نے پسپائی اختیار کی فورسزکے پسپا ہونے کے بعد فورسز نے بے دریغ دور مار توپوں اور آرٹیلری کا استعمال شروع کردیا جو اب تک جاری ہے اس اندھا دھند بمباری میں عام آبادیوں اور عوام کے نشانہ بننے کے خدشات ہیں کیونکہ وسیع علاقہ ہونے کی وجہ سے فوری اطلاعات کا موصول ہونا ممکن نہیں اس آپریشن میں بھی عام عوام اور پہلے اغوا شدہ بلوچوں کو قتل کرنے کے پورے امکانات ہیں جیساکہ اس سے پہلے نرمک جوہان اور بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں کیا گیا ہے ۔ حالیہ آپریشن کے لہر کو دیکھتے ہوئے بلوچ عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کے بلوچوںکو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پوری طرح سے ہوشیاررہیں اور قبضہ گیر مسلح فورسز کے کسی بھی دھوکے میں نا آئیں آپریشن زدہ علاقوں میں مسلح فورسز کی نقل و حرکت سے ممکنہ حد تک دور رہنے کی کوشش کریں تاکہ فورسزکے بے رحمانہ پالیسیوں کا شکار نا بن سکیں اور اگر ممکن ہوسکے تو مسلح ہوکر اپنے مال مڈی اور خاندان کی حفاظت کریںاور آس پاس کے لوگوں کے ساتھ متحد ہوکر حالت پر مکمل نظر رکھیں ۔

Exit mobile version