Homeخبریںتاج بی بی کے بھائی کی جانب سے نامعلوم افراد کیخلاف ایف...

تاج بی بی کے بھائی کی جانب سے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج

تربت(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں تاج بی بی کے قتل کے بعد اس کے بھائی نے ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی ـ تفصیلات کے مطابق تاج بی بی کے بھائی طارق ولد داؤد نے آج تربت پولیس تھانہ میں جا کر تاجی بی بی قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے ـ جبکہ یہ بات واضح ہے اور خاندان نے پہلے اس، بات کی وضاحت کی تھی کہ مقتول تاج بی بی کو قابض ایف سی اہلکار کی گولی سے شہید ہوگئی تھی ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض سیکورٹی فورسز کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں خاندان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔پہلے تو پولیس نہ تو ایف ائی آر درج کرنے پر رضامند تھی اور نہ ہی ضابطہ اخلاق سے تفتیش کاروائی کرتا رہا ـ
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے معاملات میں خاندان کو بھی قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی ڈرایا دھمکایا گیا ہے ـ

Exit mobile version