Homeخبریںتباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں پنجگور کا ایک خاندان بھی...

تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں پنجگور کا ایک خاندان بھی موت کی آغوش میں چلا گیا، میاں بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ جاں بحق

کراچی (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق کراچی میں کچھ گھنٹے قبل پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

اس طیارے میں مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کا بھی ایک خاندان تھا اور پورا خاندان ہی اس حادثے سے موت کی آغوش میں چلا گیا۔ شہریار ولد محمد فضل اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ لاہور سے کراچی آنے کے لئے جہاز میں سوار تھا جو حادثے کا شکار ہوگیا اور اس پورے خاندان کی موت ہوگئی۔

طیارہ گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے تاہم اب تک صحیح تعداد کے بارے میں مکمل تفصیلات دستیاب نہیں۔

Exit mobile version