Homeخبریںتربت، بلیدہ میں اسحاق نامی نوجوان نے خود کشی کرلی

تربت، بلیدہ میں اسحاق نامی نوجوان نے خود کشی کرلی

بلیدہ (ہمگام نیوز) کے مطابق کیچ کی تحصیل بلیدہ کے گاؤں گلی میں ایک شخص نے اپنی زندگی کا آپ خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت اسحاق ولد رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور خصوصاً کیچ اور مکران ڈویژن میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے تاہم ان کی وجوہات سے متعلق کوئی حکومتی رپورٹ یا جامع تحقیقات سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version