Homeخبریںتربت، جامعہ تربت کے دو طلباء سمیت چھ افراد جبری اغوا

تربت، جامعہ تربت کے دو طلباء سمیت چھ افراد جبری اغوا

 

تربت ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کیچ تربت سے قابض پاکستانی فورسز نے یونیورسٹی کے دو طالب علموں کو اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جب وہ موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہے تھے۔

جبری طور پر اغوا ہونے والے طلباء کی شناخت ستار ولد رحیم بخش اور حیات ولد اسلم سکنہ آبسر تربت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء کیچ ہی سے مزید چار افراد کمبر ولد امید، عزیر ولد مولا بخش، اسد ولد موسیٰ اور انس ولد ملا برکت نامی چار افراد کو بھی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ ضلعی حکام نے بھی کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

Exit mobile version