Homeخبریںتربت، خاران میں پاکستانی فورسز پر حملے، کچھی میں ڈیتھ اسکواڈ کیمپ...

تربت، خاران میں پاکستانی فورسز پر حملے، کچھی میں ڈیتھ اسکواڈ کیمپ تباہ

تربت/خاران (ہمگام نیوز) کچھی میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے کیمپ پر حملہ، جبکہ تربت اور خاران میں پاکستانی فورسز کے قافلوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں ڈبوک مینو کراس کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق متعدد اہلکار ہلاک ہوئے۔

حملے کے مقام پر چار لاشیں دیکھی گئی ہیں، جبکہ پاکستانی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

ادھر ضلع خاران کے علاقے دالی میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو بھی مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مزید برآں بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مٹھل آباد میں صوبائی وزیر عاصم گرد گیلو کی سرپرستی میں قائم سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے مٹھل مغیری کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں تباہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے اس دوران وہاں موجود ایک مسلح شخص کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی سرکاری تنصیبات، پاکستانی فورسز اور ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کو بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قب

ول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز