شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںتربت، نوانو چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری کے...

تربت، نوانو چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف گاڈی ڈرائیور سراپا احتجاج۔

تربت: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نوانو زامران میں دولیویز چیک پوسٹ پر گاڈی والوں سے مبینہ بھتہ خوری اور ان پر تشدد کے واقعات سامنے آنے کے سبب علاقہ مکینوں اور ڈرائیورز نے احتجاج کیا۔

ان کے مطابق ایک غیر مقامی شخص لیویز فورس کے نام پر غنڈہ گردی کررہا ہے اور زبردستی بھتہ لے کر اپنی جمعداری نافذ کرانے کی کوشش میں ہے۔

ان کے مطابق یہ غیر مقامی شخص جو لیویز فورس کے ساتھ ہے۔
اے سی کا ایک پرائیویٹ گارڈ ہے۔
وہ سرعام بھتہ طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں تشدد بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک گاڈی والے سے بیس لیٹر پٹرول طلب کیا گیا اور ایک ہوٹل والے کی جُھگی لیویز فورس نے جلادی جس کے خلاف اہلِ علاقہ نے گاڈی والوں کے ساتھ ملکر دھرنا دیا اور لیویز فورس و اے سی کے پرائیویٹ گارڈ کے رویے پر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز