Homeخبریںتربت،9بلوچ فرزند پاکستانی فوج کے ازیت خانوں سے بازیاب ہوگئے

تربت،9بلوچ فرزند پاکستانی فوج کے ازیت خانوں سے بازیاب ہوگئے

تربت /پنجگور (ہمگام نیوزڈیسک ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز ضلع تربت کے علاقہ کولواہ مادگ کور سے آپریشن کے دوران جبری اغواء ہونے والے نصیب،قادربخش، دلشاد،مرزا، کمال دین، صمد اور چارو سکنہ مادگ کور کولواہ گزشتہ روز شام کے وقت جبری حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جب کہ انہی کے ہمراہ اغواء ہونے والے رشید ولد حیدر سکنہ کولوہ مادگ کور تاحال پاکستانی فوج کے قید میں ہیں
جبکہ پنجگور سے اطلاعات کے مطابق نو ماہ قبل پروم سے جبری اغواء ہونے والے عزیر ولد ملنگ سکنہ پروم کلشن اور وفا ولد اللہ بخش سکنہ پروم جائین جبری حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Exit mobile version