کوئٹہ (ہمگام نیوز)تربت میں قابض پاکستانی فورسزکے قافلے پر سڑک کنارے نصب بم دھماکہ پانچ اہلکار ہلاک تین زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق کیچ کے علاقے مند گونک میں ایف سی کا قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم کا دھما کہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،قابض پاکستانی فورسزکی جانب سے سخت تلاشی و چیکنگ کے علاوہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا


