Homeخبریںتربت۔ آبسر میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ

تربت۔ آبسر میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کے قریب بم دھماکہ

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آبسر دو کرم پل پر قابض فورسز کی قافلے کے قریب پہلے سے موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ـ
پولیس زرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر فٹ دھماکہ سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
اس دھماکے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کی دو گاڑیوں کو جذوی نقصان پہنچا ـ

اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں،دھماکہ خیز مواد دو سے 3 کلو تک بتایا جاتا ہے ـ

قابض فورسز نے علاقے کو گھیر کر بم نصب کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ـ جبکہ تربت سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی ـ

Exit mobile version