Homeخبریںتربت ،ظریف بلوچ کے لواحقین کا گھروں پر چھاپوں کے خلاف انصاف...

تربت ،ظریف بلوچ کے لواحقین کا گھروں پر چھاپوں کے خلاف انصاف اور تحفظ کا مطالبہ

تربت ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت تمپ دازن کے رہائشی مقتول ظریف بلوچ ولد عمر کے لواحقین نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر 2024 کو ظریف بلوچ کو قتل کیا گیا اور لاش پھینک دی گئی، جبکہ 22 مئی 2026 کو ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور گھروں سے سونا، نقدی اور دیگر سامان بھی لے جایا گیا۔

خاندان کے مطابق صرف ان کے گھر ہی نہیں بلکہ ان کی دیگر بہنوں اور رشتہ داروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ظریف بلوچ کے لیے آتے تھے، اب کس کے لیے آ رہے ہیں، جبکہ ان کے گھروں میں اب کوئی مرد موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 جولائی کو دوبارہ ان کے گھروں پر کارروائی کی گئی اور قیمتی سامان چوری کرکے لے جایا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاندان کی ایک خاتون نے کہا کہ انہیں مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ وہ ایک عورت ہیں اور اللہ کے سہارے زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے بقول، ان کے چچا اور دیگر رشتہ داروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ گاڑیوں میں سامان لوڈ کرکے لے جایا گیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے آخر میں کہا کہ گھروں سے سونا، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لے جائی گئیں۔ اگر کسی کو ان سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے تو انہیں بتایا جائے، کیونکہ ان کے بقول ان کے گھر میں نہ کوئی اسلحہ ہے اور نہ ہی کوئی غیر قانونی چیز ہے۔

خاندان نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، ان کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز