شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے رہائشی 24 سالہ رحمت اللہ ولد سائب خان، جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں، اور 18 سالہ سلطان ولد سراج، جو طالب علم ہیں، کو یکم اگست 2026 کی شام تقریباً 5 بجے پڑنگ آباد، مستونگ سے فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق دونوں افراد کو تحویل میں لینے کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے گجّر، مشکے کے رہائشی 27 سالہ خلیل احمد ولد جان محمد، جو ایم فل کے طالب علم ہیں، کو 4 اگست 2026 کی شام تقریباً 6 بجے کراچی یونیورسٹی، کراچی سے رینجرز اور ملٹری انٹیلیجنس (MI) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔


