Homeخبریںکوئٹہ: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، خواتین سمیت 5 افراد...

کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ، خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن کرانی میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں فہیم، شبنم، فرزانہ، نرگس اور فاطمہ شامل ہیں۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں سول ہسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز