Homeخبریںتربت: بلوچ طلبہ پر تشدد اور آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی...

تربت: بلوچ طلبہ پر تشدد اور آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

 

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی طرف سے تشدد کے خلاف آج تربت میں طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی عطاشاد ڈگری کالج سے شہید فدا چوک تک نکالی گئی۔ شہید فدا چوک پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کوئٹہ میں نہتے طلبہ و طالبات پر پولیس گردی ایک پالیسی کا تسلسل ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ بلوچوں کو زندگی کی دوسری حقوق کے ساتھ تعلیم کا حق بھی حاصل نہیں۔ پرامن احتجاج کی وجہ سے طلباء کو روڑوں پر گھسیٹ کر جیلوں میں بند کرناانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں سے انصاف کی امید رکھنا بیوقوفی ہوگی۔ یہ سلیکٹڈ حکمران صرف ایک ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ حکمران بے اختیار اور کٹھ پتلی ہیں ان اپنے آقاؤں سے جو حکم ملتا ہے یہ وہی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے بغیر آن لائن کلاسز قبول نہیں اور جب تک ہماری بنیادی سہولیات پوری نہیں کی جاتیں تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

Exit mobile version