Homeخبریںتربت / سبی مسلح افراد کی فائرنگ مزید 2 افراد قتل

تربت / سبی مسلح افراد کی فائرنگ مزید 2 افراد قتل

تربت / سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور سبی میں فائرنگ کے الگ واقعات میں ہندوتاجر سمیت دو افراد قتل ۔

تربت پولیس مطابق تحصیل ہوشاب میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مین بازار میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ضلع کیچ میں ایک ہی دن قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل سری کہن اور تمپ میں دو افراد کی لاشیں ملی تھیں جب کہ ضلع گوادر میں بھی ایک لاش نلینٹ کراس پر پولیس کو ملی۔

علاوہ ازیں سبی سیوی چاکر روڈ پر پبلک پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر بسنت کمار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

 تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز