Homeخبریںمند قابض پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں کو حراست میں لیکر ...

مند قابض پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند گوبرد میں پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد گھروں پر چھاپوں اور چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً 2 بجے پاکستانی فورسز نے شکاری پیر محمد کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں خواتین اور بچوں کے ہراساں کیا گیا۔ گھر کی تلاشی کے بعد سمیر ناصر نامی نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق، فورسز ایک دوسرے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا، جبکہ وسیم ولد ستار نامی شخص کو حراست میں لے لیا ۔

مزید بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد صوال محمد کے گھر بھی چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ اس دوران صوال محمد کے دو بیٹوں، صغیر اور ’ظہیر کو بھی حراست میں لے لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز