Homeخبریںتمپ جبری لاپتہ ایک اور نوعمر نوجوان کی نعش برآمد ،تین...

تمپ جبری لاپتہ ایک اور نوعمر نوجوان کی نعش برآمد ،تین نوجوان تاحال لاپتہ

تمپ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ تحصیل تمپ کے علاقے کوہاڑ سے تعلق رکھنے والے جبری لاپتہ پانچ نوجوانوں میں سے دوسرے نوجوان کی نعش بھی فورسز نے شہید کرکے پھینک دی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلال بلوچ کی نعش آج ہوشک آباد کے علاقے سے ملی ہے۔ انہیں چار روز قبل کوہاڑ بازار سے پاکستانی فورسز اور مقامی آلہ کاروں نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔

یاد رہے فورسز نے بلال کے ساتھ لاپتہ ہونے والے نوجوان عدیل بلوچ کی نعش گزشتہ دنوں پھینک دی تھی۔

جبری لاپتہ مشتاق سمیت تینوں نوجوان تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں ،جن کے بارے لواحقین کو معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز