Homeخبریںتربت سے 3 سگے بھائی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

تربت سے 3 سگے بھائی قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر جبری گُمشدہ کردیا۔

تفصلات کے مطابق گزشتہ رات تین بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کلگ میں چھاپے کے دوران تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ جبری لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت ندیم، نسیم اور شوکت ولد سعید سکنہ بدرنگ کولواہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج جاری ہے دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

Exit mobile version