تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان تربت کے نواحی علاقے ناصرآباد میں پیر کی شام تقریباً 6 بج کر 15 منٹ پر دو کاروباری افراد کو ان کی دکانوں سے پاکستانی فورسز کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ کو ان کے مقام اور خیریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، جس کے باعث علاقے میں تشویش پھیل گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ایف سی اہلکار مزار اور عاصم کو ان کی دکانوں سے حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا ۔
واقعے کی اطلاع پھیلنے کے بعد خواتین نے ناصرآباد میں ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا اور دونوں افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق، تاحال دونوں افراد کی بازیابی سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔


