شنبه, مارچ 1, 2025
Homeخبریںتربت قابض فورسز ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدگال ڈن...

تربت قابض فورسز ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدگال ڈن پر دھرنا، شاہراہ بند

تربت (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سے لاپتہ کیے نوجوان دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی لواحقین نے جدگال ڈن کے مقام پر ایم 8 شاہراہ کو بند کرکے دھرنا دے دیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک دین جان سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی نہیں جاتی، تب تک ایم 8 شاہراہ جدگال ڈن کے مقام پر بند رہے گا۔

مظاہرین کے مطابق دین جان اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا ہے مگر انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بازیابی کا وعدہ کرکے احتجاج ختم کرایا تھا مگر اس کے باوجود ان انہیں بازیاب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم دوبارہ مجبورا سڑکوں پر نکلنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز