Homeخبریںتربت لاپتہ نوجوان فقیر علی ولد علی بخش ساکن گورکوپ کی لاش...

تربت لاپتہ نوجوان فقیر علی ولد علی بخش ساکن گورکوپ کی لاش دشت سے برآمد

تربت (ھمگام نیوز) کیچ کے علاقے دشت سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت یوسی جمک گورکوپ کے رہائشی فقیر علی ولد علی بخش کے طور پر ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فقیر علی کو گزشتہ سال آبسر کے علاقے شاہ آباد سے مبینہ طور پر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے متعدد بار سابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات بھی کی تھی، تاہم انہیں یقین دہانیاں کرائی جاتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق آج دشت کے علاقے سے ایک لاش ملی جس کی بعد ازاں شناخت فقیر علی کے طور پر کی گئی۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں شدید افسردگی اور کشیدگی کی فضا پائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ اہلِ خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز