Homeخبریںتربت: مکران میڈیکل کالج تربت میں طلبہ کا کالج انتظامیہ کے خلاف...

تربت: مکران میڈیکل کالج تربت میں طلبہ کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج تیسرے روز میں داخل

تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مکران میڈیکل کالج تربت میں طلبہ کا احتجاج آج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہر سال وائیوا امتحانات میں طلبہ کو فیل کرکے ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع کیا جاتا ہے، جس کے باعث طلبہ شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر سال ہم اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ اور دیگر پرامن احتجاجی اقدامات کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود آج تک طلبہ کے بنیادی مسائل کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا۔

طلبہ کا مطالبہ ہے کہ وائیوا امتحانات کے نظام کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے، طلبہ کو بلاجواز فیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

مظاہرین نے کہاکہ ہم کالج انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوری طور پر ان کا عملی اور مستقل حل نکالا جائے، تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت اور مستقبل مزید ضائع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز