نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان نوشکی کے مقام سے مسافر بس سے نوجوان کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سفیان مینگل نامی نوجوان کو گزشتہ روز دوپہر تقریباً 12 بجے کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے نوشکی میں بس سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
اہلخانہ نے متعلقہ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پُرزور اپیل کی ہے آواز اٹھائیں تاکہ ان کے بارے میں فوری معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی خیریت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔


