دوشنبه, می 6, 2024
Homeخبریںتربت میں سیاسی جماعت کے رہنما کی شاپک دھرنا میں اشتعال انگیزی،...

تربت میں سیاسی جماعت کے رہنما کی شاپک دھرنا میں اشتعال انگیزی، عورتوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تُربَت یونیورسٹی کے طالب علم نعیم رحمت کی جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف گذشتہ تین دنوں سے جاری شاپک دھرنے میں بیٹھے پرامن مظاہرین، نہتے عورتوں اور بزرگوں پر گذشتہ شب دوسری بار گاڈی چڑھانے کی کوشش کرکے دھرنے میں بیٹھے نہتے خواتین و بچوں کو دھمکی دی گئی۔ اطلاع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جھنڈے والی نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار افراد نے ایسا کیا۔

مظاہرین کے مطابق اس تمام معاملات پر ضلعی انتظامیہ کو خدشات سے آگاہ کرنے کے باوجود شاپک دھرنے میں بیٹھے مظاہرین کو کسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات پیش آنے یا مظاہرین کو کسی قسم کی نقصان پہنچانے کی زمہ دار ریاست و ریاستی اداروں پہ عائد ہوتی ہے بار بار دھرنے میں بیٹھے پرامن مظاہرین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ضلعی انتظامیہ تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود کسی قسم کی کوئی خاطرخواہ اقدامات فراہم نہیں کر رہی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما وسیم سفر نے اس عمل کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ انتظامیہ نے اگر سنجیدگی نہیں دکھایا تو آگے اس سے بھی سخت ردعمل دینے پہ مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز