سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتربت میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی...

تربت میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے ہیرونک میں پیگانک کے مقام پر آرمی کے چار گاڑیوں کے قافلے پرراکٹ و جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو گاڑیوں کو شدید جبکہ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچایا اس حملے میں فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعہ ہی کے روز شہرک ،جک سر میں فوجی چوکی پر راکٹ و جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے چوکی کو تباہ کیا چوکی میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔دشت کے علاقے بل نگور میں باغ کے اندر فوجی مورچہ پر حملہ کر کے مورچہ کے باہر کھڑے دو فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک ترجمان نے کہا فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز