اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںتربت/گیشکور :قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد اغواء

تربت/گیشکور :قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد اغواء

تربت/آواران (ہمگام نیوز) گیشکور اور تربت کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن اور نہتے بلوچوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ بدستور جاری، تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے گیشکور سے پاکستانی آرمی نے بلوچ فرزند حبیب ولد صوالی سکنہ گیشکور کو اس کے گھر سے اغواہ کر لیا واضح رہے کہ حبیب کے خاندان کے ایک شخص فراز کو پہلے ہی پاکستانی آرمی نے اغواہ کرکے شھید کردیا تھا، اس کے علاوہ کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے عام آبادیوں پر یلغار کر کے گھروں پر چھاپے مارے اور لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا لاپتہ ہونے والوں میں حاجی علی محمد کو اپنے جوان بیٹے عدنان، عبدل قادر ولد پیر محمد، امجد ولد نور بخش بلوچ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز