اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںتربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ امیر مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت...

تربت : نامعلوم افراد کی فائرنگ امیر مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) تربت کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت ہلاک ۔ تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے کلاہوتمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے سابق ضلعی امیرنامور عالم دین مفتی احتشام الحق آسیا آبادی کو بیٹے شبیر احمد سمیت قتل کردیا نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاشیں قبضے میں لے کر قریبی ہسپتال پہنچائی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی مفتی احتشام الحق کے قتل کے بعد ہسپتال میں سینکڑوں طلباء و ان کے چاہنے والے پہنچ گئے
حب میں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے زہری اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کا مٹھل شاہ درگاہ کے اندر فائرنگ کر کے نعیم نامی شخص کو قتل کر دیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز