دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق دشتیاری کے علاقے ریمدان میں سلیمانی پٹرول پمپ پر دو روز قبل ہونے والی مسلح جھڑپ اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک بلوچ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 30 ستمبر کو جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں چار دیگر شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
جاں بحق شہری کی شناخت 42 سالہ خلیل ہوت ولد دادمحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شادی شدہ اور صاحبِ اولاد تھے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے چار شہریوں کی شناخت 30 سالہ یاسر ہوت ولد صدیق، 33 سالہ عظیم ہوت ولد ابراہیم، 18 سالہ سام ہوت ولد خلیل اور 18 سالہ محمود ہوت ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 28 ستمبر 2026 کو ریمدان کے علاقے میں واقع سلیمانی پٹرول پمپ پر پمپ کے ایک ملازم اور محمود ہوت کے درمیان تلخ کلامی اور جسمانی جھگڑے کے بعد شروع ہوئی۔ اس کے بعد خلیل ہوت معاملے کی پیروی کے لیے پٹرول پمپ پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق فریقین میں سے ایک شخص نے پستول سے خلیل ہوت اور وہاں موجود دیگر افراد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خلیل ہوت شدید زخمی ہوئے، جبکہ محمود ہوت اور سام ہوت کی ٹانگوں میں گولیاں
لگیں۔


