Homeخبریںراسک کے داخلی راستے پر فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ہلاک

راسک کے داخلی راستے پر فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ہلاک

راسک(ہمگام نیوز ) راسک شہر کے داخلی راستے پر قابض ایرانی فورسز اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر 2026 کی رات کو راسک شہر کے داخلی راستے پر واقع احمدآباد کے علاقے میں مسلح افراد نے قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں کی چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سارجنٹ اول علیرضا سنچولی کے نام سے کی ہے، جو زابل کا رہائشی تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ رات کو راسک شہر کے داخلی راستے پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فورسز کے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں علیرضا سنچولی کو گولی لگی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کی تیاری تک حملے میں ملوث مسلح افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز