تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سے پاکستانی قابض فورسز فرنٹیئر کور ایف اور خفیہ ایجنسیوں ایم آئی کے اہلکاروں نے گورکوپ سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز بلوچ خاتون 30 سالہ روبینہ بلوچ بنت محب اللہ، کو آج شام چار بجے اوورسیز کالونی، تربت سے ایف سی اور ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے اغواء کر کے لاپتہ کر دیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خاتون کی گمشدگی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔


