کیچ(ہمگام نیوز)کیچ پاکستانی فورسز کی فائرنگ ایک خاتون زخمی،دو حراست بعد لاپتہ، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فوج نے آبادی پر دھاا بولا جس کے بعد خواتین نے اجتجاج کیا ،اور فورسز کو چادر و چار دیواری کی پامالی کرنے سے روکھنے کی کوشش کی، ہوشاپ کے علاقے شنزی ڈن عباس بازار پر پاکستانی فوج نے خواتین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس سے ایک بلوچ بیٹی زافران بلوچ زخمی جبکہ فورسز نے مہدیم بلوچ کو اجتجاج کرنے پر بھی حراست بعد لاپتہ کیا، مزید اطلاعات آنا باقی ہیں،ڈاکٹر برکت بلوچ اور انکے زوجہ سمیت اویز،علی مراد،عقیل،امیر بخش اوردرجن بھر افراد کو پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دیا، عوامی اجتجاج جب پاکستانی فوج کے کیمپ پر خواتین کی بازیابی کے لیے پہنچے تو فوجی اہلکاروں نے خواتین کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تم سب مزاحمت کار ہو اوپر سے آدر ہیں کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔


