Homeخبریںتربت کلاتک میں مسلح افراد نے سڑک بندی کردی،7 افراد کو ...

تربت کلاتک میں مسلح افراد نے سڑک بندی کردی،7 افراد کو اغوا کرلیا، ایک قتل، فائرنگ سے مقامی راہ گیر بھی مارا گیا

کیچ ( ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے جانب مرکزی شاہراہ کو بلاک کرکے سات افراد کو گاڑی سے اتار کر اغوا کرکے لے گئے ۔ اطلاعات ہیں کہ مغویوں میں سے ایک کو بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ دیگر چھ افراد تاحال لاپتا ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں چار پنجابی اور تین پختون شامل ہیں جو کلاتک میں کام کرنے کے بعد تربت واپس جا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مغویوں کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن تربت میں تھی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لی اور مذکورہ سات افراد کو شناخت کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں سورگ کے مقام پر ایک پختون مزدور کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جبکہ باقی چار پنجابی اور دو پختون مزدور تاحال لاپتا ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں عبدالرزاق ولد داد محمد سکنہ سولبند نامی ایک مقامی راہ گیر بھی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جن کی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز